Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (9)

Home / Uncategorized / یمن سے راکٹ حملہ،سعودی شہری جاں بحق
یمن سے راکٹ حملہ،سعودی شہری جاں بحق

یمن سے راکٹ حملہ،سعودی شہری جاں بحق

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )یمن سے سعودی سرحدی شہر جازان پر راکٹ حملے میں سعودی شہری جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے گزشتہ روز ایک راکٹ داغا گیا جس کے نتیجہ میں جازان کے مقام پر ایک سعودی شہری جاں بحق ہوگیا۔

عربیہ کے مطابق جازان گورنری کے شہری دفاع کے ڈائریکٹوریٹ کےترجمان محمد آل صمعان نے بتایا کہ سکیورٹی حکام کو طلاع ملی تھی کہ صامطہ کے مقام پر ایک راکٹ حملہ ہوا ہے۔ سکیورٹی حکام فوری طور پروہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ حملے میں ایک شہری جاں بحق ہوچکا۔

سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے قبل ازیں ہفتے کے روز بتایا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے نجران شہر پر ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا تاہم میزائل کو فضاءہی میں تباہ کردیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top