Home / Uncategorized / یمن میں خودکش حملہ ، سات افراد جاں بحق، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
یمن میں خودکش حملہ ، سات افراد جاں بحق، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

یمن میں خودکش حملہ ، سات افراد جاں بحق، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

13162043_1690365097884853_635068500_n

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے شہر مارب کی ایک مارکیٹ میں خودکش حملے میں سات افرا دجاں بحق اور کم ازکم 15زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اسرائیلی اور عرب میڈیا کے مطابق دارلحکومت صنعاءکے مشرقی علاقے میں ہونیوالے دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔ ابتدائی طورپر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس مقام پر منشیات کی فروخت کی وجہ سے عمومی طورپر رش ہوتاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے دھماکوں کی وجہ سے کویت میں یمن سول جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کو دھچکالگ سکتاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ سال 26مارچ سے یمن کی حکومت کی حمایت میں باغیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی تھی جس میں اب تک 6200سے زائد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top