Home / Uncategorized / یوسین بولٹ کو آخری دوڑ میں خفت، برطانوی ٹیم کا طلائی تمغہ

یوسین بولٹ کو آخری دوڑ میں خفت، برطانوی ٹیم کا طلائی تمغہ

تاریخ کے سب سے کامیاب اور تیز ترین ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ اپنے شاندار کیریئر کی آخری ریس میں پٹھا کھینچ جانے کے سبب دوڑتے ہوئے گر گئے اور ریس ختم نہ کر سکے اور برطانیہ کی ٹیم نے مردوں کی 4×100 میٹر کی ریس میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب برطانوی ٹیم نے کسی عالمی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہو۔ برطانوی ٹیم میں سی جے اوجا، ایڈم گیمیلی، ڈینی ٹالبوٹ اور نتھانیل مچل بلیک شامل تھے۔ امریکہ نے چاندی کا تمغہ جبکہ جاپان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top