Home / Uncategorized / یونس خان نے بیٹنگ سٹائل میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کردیا
یونس خان نے بیٹنگ سٹائل میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کردیا

یونس خان نے بیٹنگ سٹائل میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کردیا

برمنگھم (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ سٹائل تبدیل نہیں کیا اور اسی تکنیک سے کھیل رہا ہوں جس سے آ ج تک کیریئر میں کھیلا ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا پر آنے والی خبریں دیکھ رہے ہیں کہ انکا بیٹنگ سٹائل بدل گیا ہے تاہم وہ اس بات سے متفق نہیں ہیں ،یونس خان کا کہنا تھا کہ میرا کھیلنے کا ایک انداز ہے اور اس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ سٹائل میں تبدیلی کی باتیں غلط ہیں اس عمر میں ایسی غلطی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ2009 میں لارڈز میں ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیتا تھا ، ا س گراو¿نڈ پر کامیابی حاصل کرنے کا الگ مزہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان پاکستان کیلئے 106ٹیسٹ میچوں میں 53.19 کی اوسط سے 9203 رنز بنا چکے ہیں ، وہ پاکستان کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ حنیف محمد اور انضمام الحق کے بعد ٹرپل سنچری سکور کرنے والے تیسر ے بلے باز بھی ہیں،یونس خان نے سمر سٹ کاﺅنٹی کے خلاف ٹور میچ میں سنچری بنائی تھی لیکن وہ انگلینڈ کیخلا ف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچوں میں بڑا سکور کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top