Home / Uncategorized / یوٹیوب “ان پلگڈ” سروس کے بعد کیبل ٹی وی کا خاتمہ
یوٹیوب “ان پلگڈ” سروس کے بعد کیبل ٹی وی کا خاتمہ

یوٹیوب “ان پلگڈ” سروس کے بعد کیبل ٹی وی کا خاتمہ

13153389_1690407424547287_727905097_n

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب پر 2017 میں ٹی وی چینلز دیکھنا بھی ممکن ہوں گے ۔گوگل نے انٹرنیٹ پر براہ راست نشریات کی اسٹریمنگ کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے تاکہ صارفین کیبل نشریات سے نجات پالیں ۔گوگل نے اپنی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب پر2017 تک ایک نئی سروس “ان پلگڈ” کے نام سے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت یوٹیوب پر ہی متعدد کیبل ٹی وی چینیلز کی نشریات کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔گوگل نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے بڑی کیبل کمپنیوں سے مذاکرات بھی شروع کردیئے ہیں لیکن فی الحال یہ سروس امریکا تک محدود ہو گی۔”ان پلگڈ” ٹی وی میں صارفین کے لیے مختلف قیمتوں پر پیکیجز دستیاب ہوں گے اور اپنی پسند سے چینلز منتخب کرکے پیکیج حاصل کرنے کی سہولت بھی موجود ہو گی جب کہ اس میں زیادہ تر چینلز کی سبسکرپشن سستی رکھی جائے گی تاکہ صارفین اس کی طرف متوجہ ہو سکیں۔یوٹیوب 2012 سے ہی انٹرنیٹ ٹی وی سروس پر کام کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر حالیہ چند ماہ کے دوران اس میں تیزی آئی ہے ۔ٹی وی دیکھنے والے چونکہ آج کل ویڈیو کے بہتر معیار کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے امید ہے کہ یوٹیوب کی یہ کیبل بھی صارفین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top