Home / Uncategorized / ’یہاں سے فوری نکل جاﺅ‘ چین نے بھارت کو آخری وارننگ جاری کردی
’یہاں سے فوری نکل جاﺅ‘ چین نے بھارت کو آخری وارننگ جاری کردی

’یہاں سے فوری نکل جاﺅ‘ چین نے بھارت کو آخری وارننگ جاری کردی

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عین اس وقت کہ جب بھارتی صدر پرناب مکھر جی چین کے دورے پر روانہ ہونے کی تیاری کررہے ہیں، چین نے بھارتی بحریہ کے جہازوں کی بحیرہ جنوبی چین سے نکل جانے کی سخت وارننگ دے کر بھارت کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔
ویب سائٹ اکنامک ٹائم کے مطابق بھارتی صدر کل (24 مئی) کو چین کے دورے کے لئے روانہ ہورہے ہیں، جبکہ امریکہ اور جاپان کے ساتھ مل کر مالابار بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے بھارت کے چار بحری جہاز پہلے ہی جنوبی چین کے سمندر کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق بھارت کے اس اقدام پر چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے، ”بحیرہ جنوبی چین کی مشقوں میں بھارت کے بحری جہازوں کی شمولیت باعث تشویش امر ہے۔ اگر بھارت بحیرہ جنوبی چین میں جاری بحری مشقوں میں حصہ لے گا تو بلاشبہ چین تشویش کا اظہار کرے گا۔“
واضح رہے کہ بھارت بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے میں براہ راست ملوث نہیں ہے، لیکن امریکہ کی شہہ پر یہ بھی بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں وقتاً فوقتاً مداخلت کرتا رہتا ہے۔ اب اس نے امریکا کے کہنے پر اپنے بحری جہاز اس سمندری علاقے میں بھیج دئیے ہیں، جس پر اسے چین کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی خوشنودی کے لئے بحیرہ جنوبی چین کا رخ کرنا بھارت کے لئے سخت شرمندگی کا باعث بن گیا ہے، اور آنے والے دنوں میں اسے چین کی مزید برہمی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top