Home / Uncategorized / ” یہ آئی ایس آئی کا ہم پر سب سے خطرناک وار ہے“ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ ہو گیا
” یہ آئی ایس آئی کا ہم پر سب سے خطرناک وار ہے“ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ ہو گیا

” یہ آئی ایس آئی کا ہم پر سب سے خطرناک وار ہے“ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ ہو گیا

13152837_1692118661042830_390093008_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان سے خوفزدہ رہتا ہے اور ہر وقت اس کے خلاف سازشیں کرنے میں بھی مصروف ہیں جس کی نئی کڑی ایک اور الزام کی صورت میں سامنے آئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی ”آئی ایس آئی“ نے بی ایس این ایل نیٹ ورک پر سائبر حملہ کر کے کئی خفیہ معلومات چوری کر لی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کی ڈیٹا بیس پر سائبر حملہ کیا ہے اور خفیہ معلومات چوری کر لی ہیں ۔ یہ خبر ایک انگریزی اخبار ”ڈیلی منٹ“ میں شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو خدشہ ے کہ آئی ایس آئی نے بی ایس این ایل کے ڈیٹا بیس کو ہیک کر کے اہم معلومات چرا لی ہیں۔ اخبار کے مطابق آئی بی نے آئی ایس آئی کے بی ایس این ایل کو ہیک کرنے کی معلومات پی ایم او سمیت کئی سرکاری حکام کو بھی دی ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ آئی بی کو پتہ چلا ہے کہ آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ نے پہلے تو خود کو مکھیالے میں تعینات بھارتی فوج کا میجر بتایا اور اپنا نام وجے ظاہر ظاہر کیا اور پھر اسی نام سے بی ایس این ایل کے ایک افسر سے فون پر رابطہ کیا اور پھر اسی نام سے فرضی آئی ڈی کے ذریعے ای میل بھیجیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ کہیں ان ای میل کے ذریعے آئی ایس آئی نے بی ایس این ایل کے نیٹ ورک میں اپنے کمپیوٹر وائرس تو نہیں گھسا دیئے اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو آئی ایس آئی کی مداخلت بھارت کے کئی اہم اداروں کے نیٹ ورکس میں بھی ہو گئی ہو گی کیونکہ ملک کے تمام سرکاری اداروں کے نیٹ ورکس بی ایس این ایل کے ہی ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی نے یہ حملہ 19 فروری کو کیا تھا جس کی تمام تر معلومات آئی بی نے 25 فروری کو پی ایم او سمیت کئی سرکاری حکام کو دیدی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top