Home / Uncategorized / ’یہ اس مرض کو جادوئی طور پر ختم کردیتا ہے‘ سائنسدانوں نے دہی کا ایک نیا مفید ترین فائدہ ڈھونڈنکالا، سنگین بیماری کا بہترین علاج قرار دے دیا

’یہ اس مرض کو جادوئی طور پر ختم کردیتا ہے‘ سائنسدانوں نے دہی کا ایک نیا مفید ترین فائدہ ڈھونڈنکالا، سنگین بیماری کا بہترین علاج قرار دے دیا

13101268_1687538688167494_1368609200_n

بوسٹن (نیوز ڈیسک) قدرت نے کچھ غذاﺅں میں ایسے جادوئی اثرات رکھے ہیں کہ انسان ان کی افادیت جان کر دنگ رہ جاتا ہے۔ سادہ اور صحت بخش غذا دہی بھی ایک ایسی ہی نعمت ہے کہ جس سے انسان صدیوں سے مستفید ہوتا چلا آ رہا ہے۔ اگرچہ دہی کو عمومی فوائد کے پیش نظر ہمیشہ سے استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن امریکا میں لاکھوں افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے یہ تیر بہدف نسخہ ہے، جس کے اثرات بہترین ادویات سے بھی بہتر پائے گئے ہیں۔
اخبار دی مرر کے مطابق یہ تحقیق بوسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے سائنسدان ڈاکٹر جسٹن بینڈیا کی زیر نگرانی مکمل کی گئی اور اس میں تقریباً اڑھائی لاکھ نرسوں اور تقریباً 51 ہزار عام مردوں کی صحت پر دہی کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ اس جامع تحقیق میں ثابت ہوا کہ دہی ہائی بلڈ پریشر کے مرض پر فوراً قابو پاتا ہے، جبکہ دہی استعمال کرنے والے صحتمند افراد بلڈ پریشر کے خدشے سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو افراد ہفتے میں پانچ دفعہ دہی کھاتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح مہینے میں ایک بار دہی کھانے والوں کی نسبت پانچ گنا کم پائی گئی ہے۔ جو لوگ پھلوں اور سبزیوں جیسی غذاﺅں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے لئے دہی اور بھی مفید ثابت ہوتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے لئے دہی کے جادوئی اثرات کو سمجھنے کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں، البتہ یہ بات واضح ہے کہ دہی کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے اور بالواسطہ طور پر ہائی بلڈ پریشر کا خاتمہ کرتا ہے۔ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی بیماری سے نجات کا ایک اہم فائدہ دل کی بیماری سے محفوظ رہنے کی صورت میں بھی حاصل ہوتا ہے۔ ان تمام فوائد کے حصول کے لئے دہی کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیں، لیکن یاد رہے کہ اس میں میٹھا شامل نہ ہو۔

Comments are closed.

Scroll To Top