Home / Uncategorized / یہ چینی لڑکی ٹرین پر یہ عجیب و غریب ماسک پہن کر کیوں بیٹھی ہے؟ وجہ جان کر آپ ہنسنے کی بجائے عقلمندی پر داد دیں گے
یہ چینی لڑکی ٹرین پر یہ عجیب و غریب ماسک پہن کر کیوں بیٹھی ہے؟ وجہ جان کر آپ ہنسنے کی بجائے عقلمندی پر داد دیں گے

یہ چینی لڑکی ٹرین پر یہ عجیب و غریب ماسک پہن کر کیوں بیٹھی ہے؟ وجہ جان کر آپ ہنسنے کی بجائے عقلمندی پر داد دیں گے

13023336_1717392581849626_594704629_n

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین لوگ بڑے محنتی ہیں اور وقت بالکل ضائع نہیں کرتے۔ یوں تو یہ خصوصیت چین میں عام پائی جاتی ہے لیکن ننگ بو شہر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اس خوبی میں اپنے ہم وطنوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔
سائنا نیوز کے مطابق آج کل یہ لڑکی ریل کے سفر کے دوران اپنے چہرے کو عجیب و غریب ماسک سے ڈھانپ کر رکھتی ہے اور روزانہ دفتر آتے جاتے اس کا یہی حلیہ ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس لڑکی کی تصویروں نے دھوم مچادی ہے اور اس کے ساتھی مسافر بھی اسے دیکھ کر حیران ہوتے رہتے ہیں۔

وہ خاتون جو سانپ کے ساتھ سویا کرتی تھی،اچانک سانپ کی طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹر نے ایسی وجہ بتائی کہ لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل گئی،ایسی کہانی کہ کسی کو بھی سوچنے پر مجبور کر دے‎
اب چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یہ لڑکی کوئی مضحکہ خیز حرکت نہیں کررہی بلکہ اپنا قیمتی وقت بچارہی ہے۔ دراصل عنقریب اس کی شادی ہونے والی ہے اور طویل دفتری مصروفیات کی وجہ سے اسے اپنی جلد کی حفاظت کا وقت نہیں ملتا۔ لڑکی نے اس کا یہ حل نکالا ہے کہ وہ روزانہ ریل کے طویل سفر کے دوران جلد کی حفاظت کے لئے تیار کیا گیا ماسک اپنے چہرے پر استعمال کرتی ہے اور منزل پر پہنچ کر اسے صاف کرلیتی ہے۔
اس ذہین لڑکی کا کہنا ہے کہ گھر میں ماسک لگا کر بیٹھنے سے بہت سا وقت ضائع ہو جاتا ہے جبکہ ماسک لگا کر سفر کرنے سے اس کا بہت سارا وقت بچ جاتا ہے، جبکہ راستے میں گرد و غبار اور دھویں سے بھی چہرہ محفوظ رہتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top