Home / Uncategorized / رابعہ نصیر کی ہلاکت کا معاملہ ،لڑکی نے آخری کال عامر خٹک نامی لڑکے کو کی ،پولیس نے شامل تفتیش کر لیا
رابعہ نصیر کی ہلاکت کا معاملہ ،لڑکی نے آخری کال عامر خٹک نامی لڑکے کو کی ،پولیس نے شامل تفتیش کر لیا

رابعہ نصیر کی ہلاکت کا معاملہ ،لڑکی نے آخری کال عامر خٹک نامی لڑکے کو کی ،پولیس نے شامل تفتیش کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور مال روڈ کے ہوٹل سے ملنے والی لڑکی کی لاش کیس میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے ،رابعہ کی جانب سے آخری کال عامر خٹک کو کی گئی ،پولیس نے چار افراد کو شامل تفتیش کر لیا ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ رابعہ نصیر نے آخری کال عامر خٹک کو کی تھی جسے شامل تفتیش کر لیا گیاہے ،سر کار ی ملازم عامر خٹک نے پولیس کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیاہے جس میں اس نے کہا کہ ’رابعہ نصیر اس سے محبت کرتی تھی اور وہ ملنا چاہتی تھی لیکن میں نے ملنے سے انکار کر دیا ۔‘
واضح رہے کہ چار روز قبل لاہور مال روڈ کے فائیوسٹار ہوٹل کے بیت الخلاءمیں رابعہ نصیر زخمی حالت میں پائی گئی تھیں جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی ۔پولیس نے کیس کے تمام پہلوں کو مد نظر رکھ کر تفتیش جاری رکھی ہوئے جبکہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق معاملے کو خودسوزی کہا گیاتھا لیکن پولیس تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top