Home / Uncategorized / 10 سالہ بچی کی 50 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام
10 سالہ بچی کی 50 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام

10 سالہ بچی کی 50 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 10 سال کی نا بالغ بچی کی 50 سال کے شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹھل کے قریب گوٹھ نصیر سمیجو میں 10 سالہ نابالغ بچی کے والد کی طرف سے اپنی بیٹی کا نکاح 50 سالہ شخص سے کرانے کی کوشش پر پولیس حرکت میں آگئی اور فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہا کو گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کا والد اور نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار کیے گئے دولہے نے دوران تفتیش پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ شادی کرانے کیلئے لڑکی کے باپ کو ساڑھے 4 لاکھ روپے دیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top