Home / Uncategorized / ’29 اپریل ایک ایسی تاریخ ہے جسے سعودی کبھی نہیں بھول سکتے کیونکہ۔۔۔‘
’29 اپریل ایک ایسی تاریخ ہے جسے سعودی کبھی نہیں بھول سکتے کیونکہ۔۔۔‘

’29 اپریل ایک ایسی تاریخ ہے جسے سعودی کبھی نہیں بھول سکتے کیونکہ۔۔۔‘

13101483_1687995441455152_1034151557_n

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) 29اپریل سعودی عرب کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس دن کو سعودی شہری کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ گزشتہ سال اسی دن شاہ سلمان نے فرماں روائی کا تاج سر پر سجانے کے بعد کئی فرامین جاری کیے تھے۔ ان کے فرامین نے ملکی دھارے کا رخ ہی تبدیل کر دیا۔ انہوں نے جس طرح ملک کے اہم عہدے نوجوانوں کے ہاتھوں میں دیئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک کو نوجوانوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیںتاکہ وہ اسے دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں۔ شاہ سلمان نے اپنے ان فرامین میں شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد، ڈپٹی وزیراعظم اور وزارت داخلہ کے قلمدان دیئے۔ ان کے ساتھ شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد، نائب ڈپٹی وزیراعظم اور وزیردفاع جیسے اہم عہدوں سے نوازا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن نائف کو شاہ سلمان نے پولیٹیکل اینڈ سکیورٹی افیئرز کونسل کا چیئرمین اور شہزادہ محمد بن سلمان کو اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ افیئرز کونسل کا سربراہ تعینات کیا۔ یہ دونوں نوجوان اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں کے باعث دنیا میں مشہور ہیں۔شاہ سلمان کے ان فرامین نے ملک کی رگوں میں نوجوان خون کی گردش کو یقینی بنادیا۔ ان کے ان فیصلوں کو سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں دادوتحسین کا مستحق گردانا گیا اور لوگوں نے ان کی دوراندیشی کی تعریف کی۔
شاہ سلمان نے 29اپریل 2015ءکو جو تعیناتیاں کی انہیں عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج دی گئی۔ نیویارک ٹائمز نے دونوں نوجوان شہزادوں کو اہم عہدے دیئے جانے پر لکھا کہ ”شاہ سلمان کے اس اقدام سے سعودی عرب ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا اور اسے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی رہے گی۔ ان دونوجوانوں کی تعیناتی سے سعودی عرب کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات مزید بڑھانے اور علاقے میں اپنی برترحیثیت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ “ نیویارک ٹائمز نے ان شہزادوں کی تعیناتیوں کو سعودی عرب کے لیے تاریخی اقدام قرار دیاتھا۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ ”شاہ سلمان سعودی عرب کو برتر حیثیت دلوانے کے لیے پرجوش ہیں۔ ملکی انتظام و انصرام میں نوجوان خون کو شامل کرکے ان کے اس خواب کو تعبیر سے ہمکنار کرنے میں مدد ملے گی۔“

Comments are closed.

Scroll To Top