Home / Uncategorized / خبردار! اگلی مرتبہ اپنا موبائل چارجنگ سے ہٹانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، چھوٹی سی غلطی اس نوجوان کی موت کا باعث بن گئی
خبردار! اگلی مرتبہ اپنا موبائل چارجنگ سے ہٹانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، چھوٹی سی غلطی اس نوجوان کی موت کا باعث بن گئی

خبردار! اگلی مرتبہ اپنا موبائل چارجنگ سے ہٹانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، چھوٹی سی غلطی اس نوجوان کی موت کا باعث بن گئی

9

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہم گھر میں ہوں یا دفتر میں موبائل فون کو چارج کرنے کے لئے بغیر کسی تردد کے کمپیوٹر کے ساتھ لگالیتے ہیں۔ بظاہر تو یہ بالکل بے ضرر بات ہے لیکن چین میں کمپیوٹر کے ساتھ لگی چارجنگ کیبل کو اتارتے ہوئے نوجوان کوموت نے آ لیا۔
اخبار شوتیان میٹرو پولس ڈیلی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ووہان صوبے کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں پیش آیا۔ اخبار کے مطابق 18 سالہ فیکٹری ملازم شیونگ شوان اپنے بھائی کے ساتھ انٹرنیٹ کیفے میں موجود تھا، جہاں دونوں بھائی ساتھ ساتھ بیٹھ کر انٹرنیٹ استعمال کررہے تھے۔ شیونگ نے اپنا موبائل فون چارجنگ کے لئے کمپیوٹر کے ساتھ لگارکھا تھا۔ اس کے بھائی نے بتایا کہ شیونگ نے کچھ کھانے کی ضرورت محسوس کی اور کہا کہ وہ ابھی واپس آجائے گا۔ اٹھتے ہوئے اس نے کمپیوٹر کے ساتھ چارجنگ پر لگے اپنے موبائل فون کو اتارنے کے لئے چارجنگ کیبل کو چھوا ہی تھا کہ اس کے جسم کو شدید جھٹکا لگا اور وہ نیچے گرگیا۔ چند لمحوں بعد ہی اس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگئی اور اس کا جسم ساکت ہوگیا۔
شیونگ کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کے پہنچتے ہی اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے یہ واقعہ پیش آنے کے بعد انٹرنیٹ کیفے کو بند کردیا، جبکہ تفتیش کاروں نے شواہد اکٹھے کرکے نوجوان کی موت کے حالات اور وجوہات کی مکمل تفصیلات جمع کرنا شروع کر دیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top