Home / Uncategorized / 70 برس بعد بھی مسلمانوں کو وفادار نہیں سمجھا جا رہا: اویسی

70 برس بعد بھی مسلمانوں کو وفادار نہیں سمجھا جا رہا: اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم ائی ایم ) کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ یہ بے حد افسوسناک بات ہے کہ آزادی کے 70 برس بعد بھی حکومتوں کو مسلمانوں پر اعتماد نہیں ہے۔

ریاست اتر پردیش کی حکومت کے 15 اگست کو ریاست کے تمام مدارس میں قومی پرچم کے لہرانے کی ویڈیوگرافی کے حکم پر اویسی نے ٹوئٹر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ریاست کے سرکاری مدرسہ بورڈ کی جانب سے تین اگست کو مختلف اضلاع کے حکام کو ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں حکم دیا گيا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے پروگراموں کی ویڈیو بنائی جائے۔ اس خط میں پروگرام کے ٹائم ٹیبل بھی طے کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top