Home / Uncategorized / 81 سال کی عمر میں شوہر نے بیگم کی وہ خواہش پوری کر دی جو اس نے جوانی میں کی تھی
81 سال کی عمر میں شوہر نے بیگم کی وہ خواہش پوری کر دی جو اس نے جوانی میں کی تھی

81 سال کی عمر میں شوہر نے بیگم کی وہ خواہش پوری کر دی جو اس نے جوانی میں کی تھی

13045691_1683897561864940_1538912714_n

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی شہر گوانگ ژو کے ایک عمررسیدہ جوڑے نے ثابت کر دیا ہے کہ لڑکپن کے خواب پورے کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ 81سالہ ژینگ یانگ شنگ نامی شخص کی بیوی کی خواہش تھی کہ اس شادی کی تصاویر بھی بالکل ایسی ہی ہوتیں جیسی فلموں اور ڈراموں میں ہوتی ہیں،یا جس طرح رومانویت کی علامت سمجھے جانے والے جوڑوں سنڈریلا اور پرنس چارمنگ، سنووائٹ اور اس کے شہزادے کی شادیوں کی تصاویر ہیں۔ شادی کی 70ویں سالگرہ پر ژینگ نے اپنی بیوی کی یہ خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا اور 1لاکھ 90ہزار یوآن (تقریباً 30لاکھ 70ہزار روپے) خرچ کرکے اپنی بیوی کے ہمراہ جاپان جا پہنچا۔ انہوں نے فوٹوگرافر اور ڈریس ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کرکے سنڈریلا اور پرنس چارمنگ جیسے ملبوسات بنوائے اور ایک بار پھر دولہا دلہن بن گئے اورسینڈریلا اور پرنس چارمنگ کی تصاویر کے جیسے کے پوز بنا کر اپنی تصاویر بنوائیں۔ اس بوڑھے دولہا دلہن کی تصاویر انٹرنیٹ پربہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top