Home / Uncategorized / فیس بک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا فیس بک پیج بھی بند کر دیا
فیس بک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا فیس بک پیج بھی بند کر دیا

فیس بک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا فیس بک پیج بھی بند کر دیا

لاہور(آئی این پی) غیرت کے نام پر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ماڈل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود پیج بھی فیس بک انتظامیہ نے بند کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کی پالیسی کے مطابق جب کوئی بندہ فوت ہو جائے تو اس کے پروفائل پر(رِممبرنگ)کا لفظ لکھ دیا جاتا ہے یا پھر اس اکاونٹ سے ملحقہ پیج کا اگر کوئی ایک شریک ایڈمن نہ ہو تو ایسے پیج کو بند کیا کر دیا جاتا ہے قندیل بلوچ بھی اپنے ہی پیج کی واحد ایڈمن ہے جس کی وجہ سے ان کے پیج کو بند کرنا پڑا۔ واضح رہے ماپاکستانی ماڈل قندیل بلوچ جس نے شوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد تقریبا ساڑھے سات لاکھ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top