Home / Chinese / Italian Food / SPAGHETTI BOLOGNA
SPAGHETTI BOLOGNA

SPAGHETTI BOLOGNA

Spaghetti Bolognese Recipe in Urdu is really healthy recipe as traditional cooking recipes. It is very easy to prepare and gives you unique taste of Italian Food.

اجزاء:
اسپیگھٹی—————— ایک پیکٹ
قیمہ———— آدھا کلو
نمک———— حسبِ ذائقہ
لہسن پسا ہوا—————– ایک کھانے کا چمچ
پیپریکا پاﺅڈر—————– ایک چائے کا چمچ
اوریگانونوپاﺅڈر————————-آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ—————– دو پیالی
وسٹر شائر ساس—————- دو کھانے کے چمچ
سویا سوس—————- دو کھانے کے چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی—————– آدھا چائے کا چمچ
ڈبل روٹی————– کے سلائس دو عدد
چیڈر چیز———————- کش کیا ہوا ٓٓٓٓآدھی پیالی
پارسلے————– باریک کٹا ہوا حسبِ پسند
کوکنگ آئل——————- آدھی پیالی

اسپیگھٹی بولونیز

ترکیب:
بڑے سائز کے پین میں دس سے بارہ پیالی پانی نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ابالنے رکھٰن اور ابال آنے پر اسپیگھٹی ڈال کر دس سے بارہ منٹ پکائیں۔
چولہے سے اتار کر اس میں ایک پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر پانچ منٹ ڈھک کر رکھ دیں، پھر چھلنی میں ڈال کر پانی نتھار لیں۔
قیمے کو دھو کر اچھی طرح نچوڑلیں اور پیالے میں ڈال کر اس میں نمک، لہسن، پیپریکاپاﺅڈر، اوریگانو پاﺅڈ ڈالیں اور ڈبل روٹی کے چو را کئے ہوئے سلائس کو ڈال کر اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
دس سے پندرہ منٹ بعد فریج سے نکال کر چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں اور کوکنگ آئل مین ہلکے سے فرائی کرلیں۔
علیحدہ پین میں ٹماٹر کا پیسٹ ، وسٹر شائر ساس ، سویا سوس اور دو کھانے کے چمچ ڈالڈا ولیو آئل ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں پھر اس میں فرائی کئے ہوئے کوفتے اور سفید مرچ ڈال کر تین سے چار منٹ مزید پکا کر چولہے سے اتارلیں ۔
ڈش میں اسپیگھٹی نکال کر اوپر سے گرم گرم کوفتے والا ساس ڈال دیں، چیز، پارسلے اور ڈالڈا ولیو آئل چھڑک کر پیش کریں۔

Comments are closed.

Scroll To Top