Home / Uncategorized / آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں کوہلی سچن سے آگے
آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں کوہلی سچن سے آگے

آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں کوہلی سچن سے آگے

انڈیا کے معروف کرکٹر سچن تندولکر کے بعد وراٹ کوہلی پہلے انڈین بیٹسمین ہیں جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ آئی سی سی ریکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے لیکن وہ کئی معنوں میں سچن سے آگے نکل گئے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بیٹسمین کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

وہ 934 پوائٹس کے ساتھ انڈیا کے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں اسی طرح وہ ون ڈے میں 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top