Home / Uncategorized / آسٹریلین فاسٹ بولرز ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر
آسٹریلین فاسٹ بولرز ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

آسٹریلین فاسٹ بولرز ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

دونوں کھلاڑی انجری سے تاحال مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے۔

پاکستان رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرے گا۔

اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ انگلینڈ ‌کے خلاف بھی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شرکت نہیں کر پائے تھے جبکہ دونوں فاسٹ بولرز نے دورہ جنوبی افریقہ کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلا۔

Comments are closed.

Scroll To Top