Home / Uncategorized / آپ اپنے فیس بک ڈیٹا کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں؟
آپ اپنے فیس بک ڈیٹا کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں؟

آپ اپنے فیس بک ڈیٹا کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں؟

اس خبر کے بعد کہ کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے مبینہ طور پر فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کی معلومات کا غلط استعمال کیا گیا ہے ایک بار پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ سوشل نیٹ ورک پر معلومات کیسے اور کس کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے۔

معلومات فیس بک کے لیے اہم ہیں۔ معلومات کی وجہ ہی سے اشتہاری کمپنیاں پلیٹ فارم پر آتی ہیں اور اسی کے ذریعے رقم بنائی جاتی ہے۔

اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ فیس بک صارفین کی پسند، ناپسند، لائف سٹائل اور سیاسی رجحان سے ان کے پروفائل بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ فیس بک دوسروں کے ساتھ صارفین کی کون سی معلومات شیئر کرتی ہے اور صارفین ایسا کیا کر سکتے ہیں کہ اپنی معلومات پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر سکیں؟

کیا آپ دیکھنا چاہیں گے کہ آپ ہالی وڈ سٹار کی طرح کیسے دکھتے ہیں؟ کلک کریں

Comments are closed.

Scroll To Top