Home / Union / اب افغانستان اور غیر ملکی افواج کو ڈو مور کرنا ہے:دفترخارجہ

اب افغانستان اور غیر ملکی افواج کو ڈو مور کرنا ہے:دفترخارجہ

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر امریکی ڈو مور کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے، اب افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کیلئے افغان حکومت اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن کو ڈو مور کرنا چاہیئے، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو غیر فعال کر دیا ہے ،ہم نے یہ معاملہ عالمی بنک کیساتھ اٹھایا ہے،بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان میں بھارتی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے،نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے اور انکے بچوں کے تحفظ کی ذمہ داری بھارتی حکومت کی ہے،روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسیع اور مستحکم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز اینٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کر رہی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان نے سرحدی سمیت تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔پاکستان میں اب دہشت گردوں کی کوئی منظم موجودگی نہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی نشاندہی پر ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کی لیکن افغان سرزمین پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے افغان حکومت اور ریزیلیوٹ سپورٹ مشن کو ڈو مور کرنا چاہیئے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی کوئی منظم موجودگی نہیں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top