Home / Uncategorized / اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی
اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غباروں کے ذریعے آتش زنی کے تازہ واقعات کے بعد اسرائیل نے سامان کی ترسیل کے واحد راستے پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیرم شلوم کے راستے سے اب اتوار تک ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہو گی تاہم خوراک اور ادویات کو بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدور لائیبرمین کہتے ہیں کہ یہ حماس کی جانب سے ’مسلسل کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں‘ کا جواب ہے۔

حماس نے جس کا غزہ پر کنٹرول ہے، اسرائیل کو ’سنگین نتائج‘ کی تنبیہ کی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top