Home / Uncategorized / الیکشن 2018: فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجۂ اول کے اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن 2018: فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجۂ اول کے اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن 2018: فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجۂ اول کے اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجۂ اول کے اختیارت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجۂ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کو پولنگ سٹیشن کے اندر یا باہر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو موقع پر سزا سنانے کا اختیار ہو گا تاہم اس نوٹیفکیشن میں سزا کی مدت کے تعین کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار قواعد و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع پریزائیڈنگ افسر کو دینے کے پابند ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top