Home / Uncategorized / الیکشن 2018: ’فوج کا کام صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے‘
الیکشن 2018: ’فوج کا کام صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے‘

الیکشن 2018: ’فوج کا کام صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے‘

پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کرانے کا کام الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے تاہم فوج اس میں صرف اور صرف معاونت فراہم کرے گی۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے منگل کو راولپنڈی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران افواج پاکستان کا کام صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے۔ انھوں نہ کہا کہ فوج کے لیے جو حکم جاری ہوتا ہے وہ سب کے لیے ہوتا ہے اور جو حکم جاری ہوا ہے اس کا مطلب یہی ہے کہ ہم نے غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہو کر انتخابات کے دن الیکشن کمیشن کی مدد کرنی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top