Home / Uncategorized / ’امریکہ بتائے کہ کن پرزوں کی پاکستان درآمد پر اعتراض ہے‘
’امریکہ بتائے کہ کن پرزوں کی پاکستان درآمد پر اعتراض ہے‘

’امریکہ بتائے کہ کن پرزوں کی پاکستان درآمد پر اعتراض ہے‘

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے ان کمپنیوں کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا جن پر ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے پرزے پاکستان درآمد کرنے کے خدشات کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ سے تعلق رکھنے والے بعض سینیئر حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستانی حکومت امریکی حکام کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ امریکہ کو کن پرزوں کی پاکستان درآمد پر اعتراض ہے۔

بعدازاں پیر کی شب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک تحریری بیان بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے پاکستان کی سات کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں اور ہمیں اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے معلومات کی ضرورت ہو گی تاکہ ان حالات کے بارے میں جان سکیں جن کی وجہ سے ان کا نام فہرست میں ڈالا گیا ہے۔

’جن کمپنیوں پر سوال اٹھایا گیا ہے وہ پرائیویٹ کمپنیاں ہیں اور انھیں ‘اینٹیٹی لسٹ’ میں شامل کیے جانے کا مطلب ہے کہ مخصوص امریکی مصنوعات تک رسائی کے لیے انھیں اضافی لائسینس کی ضرورت ہو گی۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top