Home / Uncategorized / امریکی ائیرپورٹ پروزیراعظم کی تلاشی ۔۔۔پاک فوج کاموقف بھی سامنے آگیا
امریکی ائیرپورٹ پروزیراعظم کی تلاشی ۔۔۔پاک فوج کاموقف بھی سامنے آگیا

امریکی ائیرپورٹ پروزیراعظم کی تلاشی ۔۔۔پاک فوج کاموقف بھی سامنے آگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ نہ لڑتے تو خطرہ بھارت تک پہنچ جاتا جب کہ باجوہ ڈاکٹرائن کا 18 ویں ترمیم، عدلیہ اور این آر او سے کوئی تعلق نہیں۔نجی دورے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی ہوائی اڈے پر تلاشی اور بیلٹ جوتے اتارے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے –> کہا کہ اس معاملے کا پاک فوج سے کوئی تعلق نہیں، جب وزیراعظم کا عملہ یا وزرا اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے تو اس سوال کا جواب وہاں پوچھا جائے، آرمی چیف سیکورٹی کے حساب سے وزیراعظم کے مشیر ہیں، انہیں مشورہ دیتے ہیں اور مل جل کر لائحہ عمل بناتے ہیں، سیکورٹی کے حوالے سے آپ مجھ سے سوال پوچھیں گے تو ضرور جواب دوں گا، یہ سوال میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ضرور ان سے پوچھیے گا، سوری شکریہ۔

Comments are closed.

Scroll To Top