Home / Uncategorized / امریکی اقدامات خطرناک ہیں: شمالی کوریا
امریکی اقدامات خطرناک ہیں: شمالی کوریا

امریکی اقدامات خطرناک ہیں: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری ینگ ہو نے امریکی اقدامات کو ‘تشویش ناک’ قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے درمیان جون میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں کیے جانے والے اپنے ‘عہد پر سختی سے قائم ہے۔’

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘خطرناک بات یہ ہے کہ امریکہ کے اندر سے ایسا باتیں بار بار سامنے آتی ہیں جو ان کے صدر کے ارادوں سے بہت دور ہیں۔’

ان کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں مائیک پومپیو نے دیگر ممالک سے کہا تھا کہ وہ پیانگ یانگ پر پابندیاں عائد کرنے کا دباؤ جاری رکھیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top