Home / Uncategorized / امریکی جنرل کا روس پر افغان طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام
امریکی جنرل کا روس پر افغان طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام

امریکی جنرل کا روس پر افغان طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام

افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ روس نہ صرف طالبان کی مدد کر رہا ہے بلکہ انھیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

بی بی سی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں جنرل جان نکولسن نے کہا کہ انھوں نے ’روسیوں کی جانب سے غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیاں دیکھی ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ روسی ہتھیاروں کو تاجکستان کی سرحد سے سمگل کیا جا رہا ہے تاہم وہ اس کی تعداد نہیں بتا سکتے۔

خیال رہے کہ روس ماضی میں اس حوالے سے امریکی الزامات کی ترید کر چکا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top