Home / Uncategorized / امریکی حکومت کی ہدایت، امریکی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں
امریکی حکومت کی ہدایت، امریکی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں

امریکی حکومت کی ہدایت، امریکی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں

امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو پاکستان کے سفر سے پرہیز کریں اور اگر وہاں ہوں تو خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نہ جائیں کیونکہ ان کے لیے وہاں خطرہ ہے۔

امریکی محمکۂ خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں امریکی شہریوں کو پاکستان جانے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے وہاں جانے کے فیصلے پر ازسرِنو غور کریں۔

ویب سائٹ پر چھپنے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں دہشت گردی کی وجہ سے سفر نہ کریں۔

Comments are closed.

Scroll To Top