Home / Uncategorized / امریکی فوجی کہاں کہاں اور کیوں ہیں؟
امریکی فوجی کہاں کہاں اور کیوں ہیں؟

امریکی فوجی کہاں کہاں اور کیوں ہیں؟

گذشتہ سال اکتوبر میں نائیجر میں ہونے والے ایک حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ امریکی فوجی افریقی ملک مالی کی سرحد پر ایک کارروائی میں شامل تھے۔

امریکہ کے لیے یہ حادثہ کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں تھا۔ مغربی افریقہ کا یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں شاید ہی کسی کو پتہ ہو کہ وہاں کوئی امریکی آپریشن جاری ہے۔

دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کے 180 ممالک میں دو لاکھ سے زائد فوجی موجود ہیں۔ تاہم، ان میں سے صرف سات ممالک ایسے ہیں جہاں امریکی فوجی کسی مہم میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بات ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کانگریس کو بھیجی گئی ایک خفیہ رپورٹ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

افغانستان

امریکہ

امریکہ پر سنہ 2001 میں ہونے والے حملے کے بعد امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تھا

افغانستان میں اس وقت 13،329 امریکی فوجی ہیں۔ 11 ستمبر سنہ 2001 کو واشنگٹن اور نیویارک میں ہونے والے حملوں کے بعد امریکی فوجیوں کو جوابی کارروائی کے لیے افغانستان بھیجا گیا تھا۔ امریکہ کو یہاں طالبان کے ساتھ ایک طویل جنگ لڑنی پڑی ہے، لیکن جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔

امریکہ کے لیے افغانستان کی جنگ اب بھی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ امریکہ کو افغانستان میں القاعدہ، طالبان، نام نہاد جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ اور حقانی نیٹ ورک سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top