Home / Uncategorized / انڈیا: نریندر مودی کے حکم پر سمرتی ایرانی کا حکم نامہ واپس
انڈیا: نریندر مودی کے حکم پر سمرتی ایرانی کا حکم نامہ واپس

انڈیا: نریندر مودی کے حکم پر سمرتی ایرانی کا حکم نامہ واپس

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات سمرتی ایرانی کو اس نوٹس کو واپس لینے کا حکم دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فیک نیوز کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں صحافیوں کو ’سزا‘ دی جا سکے گی۔

پریس انفارمیشن بیورو کے ڈائریکٹر جنرل فرینک نروہنا نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔

انھوں نے لکھا: ‘وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ فیک نیوز سے متعلق معاملے کو صرف انڈین پریس کونسل میں ہی اٹھایا جائے۔’

اس کے بعد سمرتی ایرانی نے ٹویٹ کی: ‘فیک نیوز پر بحث چھڑ گئی ہے۔ پی آئی بی ایکریڈیشن کی گائڈلائنز کی رو سے پریس کونسل آف انڈیا اور نیوز براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (این بی اے) نے اس کی تشریح و تعبیر کا مطالبہ کیا ہے۔ بہت سے صحافی اور ادارے اس کے متعلق تجاویز دے رہے ہیں۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کو خوشی ہوگی اگر جعلی خبروں پر ہم ایک صفحے پر آ سکیں۔۔۔’

Comments are closed.

Scroll To Top