Home / Uncategorized / انڈیا: ‘ڈرائیور مسلمان تھا تو بکنگ کینسل کرا دی’
انڈیا: ‘ڈرائیور مسلمان تھا تو بکنگ کینسل کرا دی’

انڈیا: ‘ڈرائیور مسلمان تھا تو بکنگ کینسل کرا دی’

انڈیا کے شمالی شہر لکھنؤ میں ایک نوجوان ابھیشیک مشرا نے ٹیکسی بک کرائی اور جب معلوم ہوا کہ ڈرائیور مسلمان ہے تو اپنی بکنگ کینسل کرادی، بس اتنی سی بات پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔

ابھیشیک مشرا کا تعلق وشو ہندو پریشد سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ‘اپنا پیسہ جہادیوں کو نہیں دینا چاہتے، لہذا بکنگ کینسل کرادی۔’ بہت سے لوگ اخبارات میں اور سوشل میڈیا پر انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ ڈرائیور کےساتھ ہمدردی میں کیا ہوگا، اور اگر آپ ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچیں تو ان کے سامنے اور راستہ بھی کیا تھا؟

Comments are closed.

Scroll To Top