Home / Uncategorized / انڈیا کا آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار
انڈیا کا آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار

انڈیا کا آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار

آسٹریلیا کے کرکٹ حکام کے مطابق انڈیا کی جانب سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کے بعد اب یہ ٹیسٹ دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ ٹیسٹ دسمبر میں ایڈیلیڈ کے میدان میں گلابی گیند سے دن کے وقت کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے سنہ 2015 سے لے کر اب تک چار ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں وہ فاتح رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈیا جس نے ابھی تک گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا وہ اپنے میزبان کو فائدہ دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے کیونکہ وہ آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top