Home / Uncategorized / ’اگر آپ کہیں گے تو معاف بھی کر دینگے، اتنا ظرف ہے ہمارا’
’اگر آپ کہیں گے تو معاف بھی کر دینگے، اتنا ظرف ہے ہمارا’

’اگر آپ کہیں گے تو معاف بھی کر دینگے، اتنا ظرف ہے ہمارا’

پاکستان کی سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ ان کا معاملہ اب وکلا کو بھیج دیا ہے اور وہی اس کا فیصلہ کریں گے۔

پیر کو جب سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے متعلق ہونے والی سماعت کا آغاز ہوا تو حکمران جماعت کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان سے پوچھا کہ جو متنازع بیان انھوں نے دیا تھا کیا وہ رحم و کرم کی تھیں؟

نامہ نگار سید عابد حسین نے بتایا کہ چیف جسٹس نے نہال ہاشمی سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ اپنی ذات کے لیے ایسی باتیں دہرا سکتے ہیں جس پر سابق سینیٹر نے قسم کھاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وہ سخت الفاظ استعمال نہیں کیے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top