Home / Uncategorized / ایران پر سائیبر حملہ، ایمرجنسی اجلاس منعقد
ایران پر سائیبر حملہ، ایمرجنسی اجلاس منعقد

ایران پر سائیبر حملہ، ایمرجنسی اجلاس منعقد

ایرانی حکام نے ایک ایمرجنسی اجلاس میں جمعہ کی رات کو ملک کے سائیبر انفراسٹرکچر پر بڑے حملے پر بات چیت کی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے ہزاروں انٹرنیٹ راؤٹرز میں چند ہی اس سائیبر حملے میں متاثر ہوئے ہیں تاہم کئی ویب سائٹس عارضی طور پر ڈاؤن ہیں۔

ایرانی وزیر برائے مواصلات محمد جواد کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ سائیبر حملہ کہاں سے کیا گیا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کو شک ہے کہ اس حملے کے تانے بنانے امریکہ سے ملتے ہیں۔

’ممکنہ طور پر یہ سائیبر حملہ مشرق وسطیٰ سے نہیں کیا گیا۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top