Home / Uncategorized / ”ایسا ہوا تو لندن پلک جھپکتے صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا“ سائنسدانوں نے خوفناک وارننگ دے دی
”ایسا ہوا تو لندن پلک جھپکتے صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا“ سائنسدانوں نے خوفناک وارننگ دے دی

”ایسا ہوا تو لندن پلک جھپکتے صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا“ سائنسدانوں نے خوفناک وارننگ دے دی

یویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں اور وہ اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ لندن جیسے کئی شہروں کو تباہ کر سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل اسپیس یونیورسٹی کے سابق ڈین ڈاکٹر جوزف نے خبردار کیا ہے کہ خاموشی سے زمین کی طرف بڑھتے شہاب ثاقب اور آسمان پر بڑے ہوتے ہولز انسانیت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک 35 میٹر حجم والا شہاب ثاقب لندن کی تباہی کے لیے کافی ہے تاہم امریکی خلائی ادارے ناسا کے نزدیک ایسی تباہی کے لیے 150 میٹر کا شہاب ثاقب درکار ہوگا۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ناسا سمیت کوئی بھی سائنٹیفک ادارہ ایسا نہیں جو ان شہاب ثاقب کی نشاند ہی کر سکے تاہم یہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں اور مسلسل ان کی پیش قدمی زمین کی جانب جاری ہے۔

اس خطرے کا اندازہ اس وقت زیادہ ہوا جب کچھ عرصہ قبل 20 میٹر شہاب ثاقب روسی شہر چلیا بنسک میں زمین سے ٹکرا گیا تھا جس سے بڑی تباہی ہوئی تھی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 35 میٹر حجم والا شہاب ثاقب جب جوہری بم سے 58 گنا زیادہ طاقت سے یعنی 875 کلوٹنز سے لندن سے ٹکرائے گا تو لندن میں خوفناک آگ لگ جائے گی اور شہاب ثاقب کے ٹکرانے کے دھماکے کا دباو اس قدر شدید ہوگا کہ اس سے لندن میں بسنے والے 5 لاکھ لوگ زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top