Home / Uncategorized / ایم کیو ایم : فاروق ستار نے کنوینر شپ سے ہٹانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا
ایم کیو ایم : فاروق ستار نے کنوینر شپ سے ہٹانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا

ایم کیو ایم : فاروق ستار نے کنوینر شپ سے ہٹانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا

نتشار کی شکار سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کنوینر شپ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اُن کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے اور درخواست کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

فاروق ستار نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی کے عہدہ سے انھیں ہٹانے کا فیصلہ ’غیر قانونی اقدام‘ ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاروق ستار کے مخالف دھڑے بہادر آباد گروپ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر شپ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

یاد رہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم اور اُس وقت پارٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top