Home / Uncategorized / اے سی 24 ڈگری پر سیٹ کرنے سے کیا ہو گا؟
اے سی 24 ڈگری پر سیٹ کرنے سے کیا ہو گا؟

اے سی 24 ڈگری پر سیٹ کرنے سے کیا ہو گا؟

گرمی بہت شدید ہے، چلو اے سی کو 18 ڈگری پر سیٹ کر لیتے ہیں۔

ایک زمانہ تھا کہ گھروں میں ایئر کنڈیشنر دولت کی علامت ہوا کرتا تھا لیکن اب کھڑکیوں کے باہر ٹنگے اے سی عام ہو گئے ہیں۔

برصغیر کی چلچلاتی گرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ ایک حل تو ہے، لیکن اب انڈیا میں بحث چل رہی ہے کہ اے سی کی سیٹنگ ایسے کر دی جائے کہ درجۂ حرارت 24 ڈگری پر رہے۔

توانائی کی وزارت نے مشورہ دیا ہے کہ بجلی بچانے کے لیے اے سی کی ڈیفالٹ سیٹنگ کو 24 ڈگری پر سیٹ کر دیا جائے تاکہ اضافی بجلی کا خرچ بچایا جا سکے۔

وزارت کا دعویٰ ہے کہ اس طرح چھ ماہ کے اندر 20 ارب یونٹس بچائے جا سکتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top