Home / Uncategorized / بالی وڈ ڈائری: ’شکر ہے شادی سے بچ گئی‘
بالی وڈ ڈائری: ’شکر ہے شادی سے بچ گئی‘

بالی وڈ ڈائری: ’شکر ہے شادی سے بچ گئی‘

بالی وڈ کی بےخوف اور بےباک ہیروئنز کی فہرست میں خود کو اول نمبر پر رکھنے والی اداکارہ کنگنا راناوت کی فلم ‘منی کارنیکا’ کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور اب کنگنا نے میڈیا سے بات کرنی شروع کر دی ہے جس میں وہ اپنی زندگی کے متنازع پہلوؤں پر روشنی ڈال رہی ہیں۔

کنگنا نے حال ہی میں ایک میگزین ‘کازموپولیٹن’ کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا ‘اس وقت میری زندگی جیسی بھی ہے میں اس سے بہت خوش اور مطمئن ہوں اور بھگوان کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے وہ سب نہیں دیا جس کی مجھے شدت سے چاہت تھی مثلاً شادی کیونکہ شادی میرے لیے درست فیصلہ نہ ہوتا۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top