Home / Uncategorized / بالی وڈ ڈائری: کیا عالیہ اور رنبیر صرف دوست ہیں؟
بالی وڈ ڈائری: کیا عالیہ اور رنبیر صرف دوست ہیں؟

بالی وڈ ڈائری: کیا عالیہ اور رنبیر صرف دوست ہیں؟

پچھلے ہفتے عالیہ بھٹ 25 سال کی ہوگئیں۔ اب چونکہ عالیہ اس وقت فلم ‘برہماستر’ کی شوٹنگ کے لیے بلغاریہ میں ہیں تو ان کی اس اہم سالگرہ کی پارٹی اس فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی اور فلم کے ہیرو رنبیر کپور کی جانب سے دی گئی۔

یہاں تک تو ٹھیک تھا لیکن جب نیتو ممی اس پارٹی میں شرکت کے لیے ممبئی سے بلغاریہ پہنچیں اور عالیہ کے ساتھ پیاری پیاری اور محبت بھری تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو ربنیر اور عالیہ کے بارے میں پہلے سے پھیلی افواہوں میں جان پڑ گئی اور ان تصویروں میں ممی کے لیے عالیہ کا چھلکتا پیار کافی کچھ کہہ رہا تھا۔

ویسے بھی جب سے رنبیر کپور اور قطرینہ میں علیحدگی ہوئی ہے میڈیا ان کا نام کسی نہ کسی ہیروئن کے ساتھ جوڑنے کے لیے بے چین ہے اور اب عالیہ اور رنبیر جب ایک ساتھ فلم کر رہے ہیں تو میڈیا ایسی خبروں کو ہوا دینے میں لگی ہے

Comments are closed.

Scroll To Top