Home / Uncategorized / بال ٹیمپرنگ سکینڈل: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سٹیو سمتھ کپتانی سے دستبردار
بال ٹیمپرنگ سکینڈل: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سٹیو سمتھ کپتانی سے دستبردار

بال ٹیمپرنگ سکینڈل: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سٹیو سمتھ کپتانی سے دستبردار

جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کے سکینڈل کے بعد آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اس میچ کے لیے کپتانی سے اور ڈیوڈ وارنر نائب کپتانی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

گذشتہ روز سمتھ نے کہا تھا کہ ٹیم کے ‘لیڈرشپ گروپ’ نے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے منصوبے پر بات کی تھی جسے بلے باز کیمرون بینکروفٹ نے پایۂ تکیمل تک پہنچایا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیمرون بینکروفٹ کو ٹی وی کیمروں نے ایک پیلے رنگ کی ٹیپ گیند پر رگڑتے ہوئے عکس بند کیا تھا جس کے بعد یہ بھی دیکھا گیا کہ انھوں نے یہ ٹیپ امپائروں سے چھپانے کے لیے اپنی پتلون میں ڈال لی۔

Comments are closed.

Scroll To Top