Home / Uncategorized / بھارت کو طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے، پاکستان
بھارت کو طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے، پاکستان

بھارت کو طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ ہماری طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائے، ہم بھارت کو اپنے طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈی سمیت اپنی سرحدی حدود کی حفاظت کرنا جانتا ہے اور بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top