Home / Uncategorized / بھارت کی پھر جارحیت ،شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب
بھارت کی پھر جارحیت ،شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب

بھارت کی پھر جارحیت ،شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب

شاہ کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کردی، کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ صبح سات بج کر چالیس منٹ پر شروع ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم ابھی تک کسی جانینقصان کی Image result for pak india borderاطلاع نہیں ملی۔ سرحد پار سے فائرنگ کے باعث شاہ کوٹ سیکٹر کے سرحدی دیہات میں خوف وہراس کی فضا ہے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب بھی دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ ورکنگ باو¿نڈری پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرچکا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top