Home / Uncategorized / بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں: میاں نواز شریف
بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں: میاں نواز شریف

بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں: میاں نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم اب بھی وہ مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں۔

بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ’کلثوم نواز پہلے کے مقابلے میں بہتر ہیں۔ کاش میں جمعرات سے پہلے ان کے پاس آ جاتا تو بہتر ہوتا کم از کم وہ اپنے ہوش و حواس میں تھیں اس وقت۔‘

یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو نواز شریف کی لندن میں زیرِ علاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد مزید بگڑ گئی تھی۔

بی بی سی اردو نے حسین نواز سے رابطہ کیا تو وہ اور ان کے والد میاں نواز شریف دونوں ہی ہارلے سٹریٹ کلینک میں بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں بیٹھے تھے۔

حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی کی حالت اور کیفیت گذشتہ جمعرات کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top