Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (9)

Home / Uncategorized / تحریک انصاف کا دھرنا ابھی شروع نہیں ہوا اور پاکستانیوں کے335ارب روپے ڈوب گئے
تحریک انصاف کا دھرنا ابھی شروع نہیں ہوا اور پاکستانیوں کے335ارب روپے ڈوب گئے

تحریک انصاف کا دھرنا ابھی شروع نہیں ہوا اور پاکستانیوں کے335ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی حالت سنوارنے کا نعرہ لگا کر تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد دھرنے سے سیاست سنورے گی یا نہیں ملکی معیشت ضرور بگڑنے لگی ہے جس کی ایک مثال پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دیکھی جاسکتی ہے جہاں دھرنے سے پہلے ہی سرمایہ کاروں کو 335ارب کے نقصان کا سامنا ہے۔ایک طرف بلندیوں کی نئی جہتوں کو چھوتا انڈیکس تیزی سے تنزلی کی طرف گامزن ہے تو دوسری طرف سرمایہ کاروں نے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

گزرے چند مہینوں میں نئے ریکارڈ بنانے والی مارکیٹ میں بیس اکتوبر کو انڈیکس ایک ہزار پانچ سو اٹھاون پوائنٹ پر تھا جو بعد کے پانچ ٹریڈنگ سیشنز میں تین اعشاریہ پچھتر فیصد کم ہوگیا ،یوں سرمایہ کاروں کے 335ارب روپے ڈوب گئے۔”ایکسپریس ٹریبون“ نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کی کال کے باعث سیاسی افراتفری نے مارکیٹ کو مندی کی جانب دھکیل دیا ہے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی مارکیٹ کے نقصان میں بھی اضافہ کررہی ہے۔

ماہرین کے مطابق کچھ مذہبی جماعتوں کی اس احتجاج اور دھرنے میں ممکنہ شرکت کی خبریں بھی جلتی پر تیل کا کام دکھا رہی ہیں۔دوہزارچودہ میں جب تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد میں ایسے ہی دھرنا دیا تھا اس وقت مارکیٹ میں رد عمل مختلف تھا تاہم اب حالات اور ہیں اور سرمایہ کار ڈر ے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کئی نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ عالمی اداروں کی جانب سے اسے ایشا کی بہترین مارکیٹ بھی قرار

دیا جاچکا ہے تاہم موجودہ سیاسی صورتحال نے انڈیکس کو گویا بریکیں ہی لگادی ہیں۔جمعرات کو بھی بازار حصص کی سرگرمیاں ماند پڑنے اور سرمائے کے انخلاءکے سبب مندی کی بڑی لہر نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بٹھا دیا، ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے اور تاریخی بلندیوں کو چھونے والی اسٹاک مارکیٹ 500 سے زائد پوائنٹس کے ساتھ کریش ہو گئی اور انڈیکس 40500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر 39900 پوائنٹس کی انتہائی کم ترین سطح پر آ گیا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1 کھرب سے زائد روپے ڈوب گئے جبکہ سرمائے کا مجموعی حجم 82 کھرب روپے سے کم ہو کر 81 کھرب روپے رہ گیا۔ جمعرات کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس بیک وقت 40500،40400،40300،40200،40100 اور40000 پوائنٹس کی 6 نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 33 ارب 87 کروڑ 23 لاکھ 73 ہزار 97 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82 کھرب 53 ارب 93 کروڑ 64 لاکھ 93 ہزار 445 روپے سے کم ہو کر 81 کھرب 20 ارب 6 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار 348 روپے رہ گیا۔

جمعرات کو مارکیٹ میں 38 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ بدھ کے روز 34 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 13 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top