Home / Uncategorized / تحریک لبیک کا دھرنا، حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘
تحریک لبیک کا دھرنا، حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘

تحریک لبیک کا دھرنا، حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘

مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے احتجاجی دھرنے کے دوران جماعت کے مذہبی رہنماؤں نے حکومت کو جمعے تک مزید ’مہلت‘ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی اور مولانا افضل قادری نے نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا موجودہ دھرنا جاری رہے گا۔ چونکہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ان سے دو دن کا وقت مانگا ہے اس لیے ان کی جماعت اپنے آئندہ کے لائحہِ عمل کا اعلان جمعے کو کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top