Home / Uncategorized / ترک صدر اردوغان اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کے درمیان غزہ کے معاملے پر لفظی جنگ
ترک صدر اردوغان اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کے درمیان غزہ کے معاملے پر لفظی جنگ

ترک صدر اردوغان اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کے درمیان غزہ کے معاملے پر لفظی جنگ

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ میں ہونے والی خونریزی پر ایک دوسرے پر زبانی حملے کیے ہیں۔

جمعے کو 16 فلسطینی اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائر کھول دیا تھا۔

اتوار کو صدر اردوغان نے نتن یاہو کو ‘دہشت گرد’ قرار دیا۔

اس سے پہلے نتن یاہو نے انقرہ کی جانب سے ‘اخلاق درس’ مسترد کرتے ہوئے ترکی پر الزام لگایا تھا کہ وہ خود بیرونِ ملک اندھادھند بمباری کر کے شہریوں کو ہلاک کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ٹوئٹر پر کہا: ‘دنیا کی سب سے بااخلاق فوج کسی ایسے شخص سے اخلاقی درس نہیں لے گی جو سالہاسال سے شہریوں کو اندھادھند ہلاک کیے جا رہا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top