Home / Uncategorized / تھائی لینڈ: غار سے دو بچوں کو بچا لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری
تھائی لینڈ: غار سے دو بچوں کو بچا لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

تھائی لینڈ: غار سے دو بچوں کو بچا لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

تھائی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے کو کوچ کو نکالنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور دو بچوں کو غار سے نکال لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو بچوں کو غار سے نکال لیا گیا ہے اور ان کو غار کے قریب ہی فیلڈ ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔

’ان بچوں کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کو چیانگ رائی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔‘

غار میں پھنسے بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے ریسکیو آپریشن میں حکام کا کہنا ہے کہ دیگر چار بچوں کو جلد ہی غار سے نکال لیا جائے گا۔

حکام نے مزید کہا کہ یہ چار بچے غار کے اندر ہی قائم کیے گئے بیس کیمپ میں غوطہ خوروں کے ساتھ ہیں۔

’یہ چاروں بچے جلد ہی غار سے نکال لیے جائیں گے۔‘

Comments are closed.

Scroll To Top