Home / Uncategorized / تھائی لینڈ: غار میں دو ہفتوں سے پھنسے بچوں کا پہلی بار والدین سے رابطہ
تھائی لینڈ: غار میں دو ہفتوں سے پھنسے بچوں کا پہلی بار والدین سے رابطہ

تھائی لینڈ: غار میں دو ہفتوں سے پھنسے بچوں کا پہلی بار والدین سے رابطہ

تھائی لینڈ کے غار میں دو ہفتے سے پھنسے بچوں نے پہلی بار اپنے والدین سے خط کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔

انھوں نے اپنے والدین کو لکھا ہے کہ ‘آپ فکر نہ کریں۔۔۔ ہم سب بخیریت ہیں۔’

ان کے خطوط میں کھانے کی درخواست کی گئی ہے، جب کہ ایک بچے نے فرائیڈ چکن کی فرمائش بھی کی ہے۔

ایک خط میں لکھا ہے: ‘استاد ہمیں زیادہ ہوم ورک نہ دیں!’ جبکہ ٹیم کے 25 سالہ کوچ نے ایک علیحدہ خط میں وہاں پھنسے بچوں کے والدین سے ‘معافی’ مانگی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top