Home / Uncategorized / تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے بچوں کو بچانے والے امدادی کارکنوں کا ’پانی سے مقابلہ‘
تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے بچوں کو بچانے والے امدادی کارکنوں کا ’پانی سے مقابلہ‘

تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے بچوں کو بچانے والے امدادی کارکنوں کا ’پانی سے مقابلہ‘

تھائی لینڈ میں امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو بچانے کے لیے موسم سے مقابلہ ہے کیونکہ چند روز میں بارشیں شروع ہونے والی ہیں۔

چیانگ رائی میں گذشتہ چند دن سے موسم خشک تھا تاہم آئندہ چند دن میں بارشیں شروع ہونے والی ہیں اور ان کے نتیجے میں غار میں پانی کی سطح بڑھ جائے گی جس سے اس جگہ کو خطرہ ہے جہاں پر بچوں کے گروپ نے پناہ لے رکھی ہے۔

امدادی کارکن اب جائزہ لے رہے ہیں کس طرح محفوظ طریقے سے بچوں کو غار سے باہر نکلا جائے۔

جمعرات کی صبح چیانگ رائی کے گورنر نارونگسک اوستھاناکورن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ’ ہم پانی کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں‘۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر بارش زیادہ دیر تک نہ ہو تو اس بات کا امکان ہے کہ بچوں کا گروپ غار سے پیدل باہر آ سکتا ہے اور انھیں خوطہ خوری کرتے ہوئے باہر نکلنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

غار میں پھنسے ہوئے گروہ کا غار کے داخلے تک سفر 11 گھنٹوں پر محیط ہے۔ ان میں زیادہ تر بچوں کو تیرنا نہیں آتا اور انھیں تیراکی اور خوطہ خوری کی بنیادی تربیت دینا ہو گا تاکہ وہ غار سے باہر نکل سکیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top